30

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب)عبدالحکیم میں نائب تحصیلدار تعینات نہ کیا گیا، سابق آفیسر کی ریٹائرمنٹ کے بعدتاحال سیٹ خالی ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب)عبدالحکیم میں نائب تحصیلدار تعینات نہ کیا گیا، سابق آفیسر کی ریٹائرمنٹ کے بعدتاحال سیٹ خالی ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
۔تفصیل کے مطابق عبدالحکیم میں عرصہ درازسے نائب تحصیلدار کی سیٹ خالی پڑی ہے سائلیں کو وراثتی انتقالات و دیگر امور کے سلسلہ میں شدید مشکلات کاسامنا ہے،دوسری جانب شہر میں اشیاء خوردونوش کے نرخ بھی غیر یکساں ہوتے جارہے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا اضافی اختیار بھی نائب تحصیل دار کے پاس ہوتا ہے جس کے چیک اینڈ بیلنس رکھنے کے سبب متعلقہ علاقہ میں اشیاء خوردونوش کے نرخ یکساں رہتے ہیں۔ سماجی و سیاسی حلقوں نے کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ عبدالحکیم میں متذکرہ سیٹ پر نائب تحصیلدار کو تعینات کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں