28

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب)لاک ڈاؤن سے تاجر طبقہ شدید متاثر ہونے لگا،تاجروں کو یوٹیلیٹی بل جات اور ٹیکسز میں چھوٹ دی جائے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب)لاک ڈاؤن سے تاجر طبقہ شدید متاثر ہونے لگا،تاجروں کو یوٹیلیٹی بل جات اور ٹیکسز میں چھوٹ دی جائے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
،مرکزی انجمن تاجران عبدالحکیم کے رہنماؤں صدر خالد حسین میؤ،مدثرجمیل سلیمی،عبدالطیف شیخ،عبدالرزاق بگا،حاجی محمد اشرف بٹ،محمدریاض ملک،محمد اشرف تھراج،حمیداللہ خان و دیگر نے کہا ہے کہ حالیہ لاک ڈاؤن کے سبب کاروبار زندگی شدید متاثر ہورہا ہے، عیدالفطر پر وسیع کاروبار کی توقعات وابستہ تھیں مگراچانک لاگو کیئے جانے والے لاک ڈاؤن نے اُن سب امیدوں پر بھی پانی پھیردیا، چھوٹے علاقوں میں ہفتہ بھر کے بعدچھٹی کا صرف ایک دن جمعۃ المبارک ہوتا ہے وہ بھی حکومت لاک ڈاؤن میں گزاردیتی ہے جس کے سبب تاجر طبقہ مزید مشکلات کا شکار ہوتاجارہا ہے۔رہنماؤں نے بتایا کہ ملازمین کی تنخواہیں،دکانوں /گھروں کے کرایہ جات،بندسکولوں کی فیسیں،گھریلو و دیگر اخراجات کی ادائیگی میں سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔کاروبار زندگی کو حکومت نے اپنی ناقص پالیسیوں کے سبب تباہ و برباد کردیا ہے اور ابھی بھی اسی راستے پر گامزن ہے۔رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت تاجروں کو ٹیکس اور یوٹیلیٹی بل جات کی مد میں چھوٹ دے تاکہ زندگی کا سلسلہ رواں دواں رھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں