28

جھنگ: (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر/سیکرٹری ہیومن رائٹس اظہر عباس عادل کو ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال فرخ رضوان کی طرف سے وزیر اعظم پروگرام”کلین گرین پاکستان” اور ضلع جھنگ میں انسانی حقوق کی بہترین خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازہ گیا

۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ضلع جھنگ میں سماجی خدمات اور “صاف سبز پاکستان”پروگرام کے تحت بہترین خدمات پر ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال فرخ رضوان نے اظہر عباس عادل کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع جھنگ میں انکا ادارہ بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ جس پرممبران ضلعی کمیٹی انسانی حقوق جھنگ آصف منور،گوہر خان جبوانہ،مدثر حبیب جامی ٹرینگ آفیسر ہلال احمر و دیگر احباب نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر/ سیکرٹری ہیومن رائٹس اظہر عباس عادل کو تعریفی سرٹیفکیٹ ملنے پر انہیں مبارک آباد پیش کی ہے۔ممبران ضلعی کمیٹی انسانی حقوق جھنگ آصف منور اور گوہر خان جبوانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ پہلے کی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر/سیکرٹری ہیومن رائٹس کے شانہ بشانہ “کلین گرین پاکستان”میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں