16

*میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ 30 اگست سے ہوں گے*مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

*میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ 30 اگست سے ہوں گے*مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
آئندہ تعلیمی سال سے متعلق متعدد فیصلے کیے گئے ہیں جن میں نیشنل لائسنسنگ ٹیسٹ (این ایل ای)، ایم ڈی سی اے ٹی، امتحانات کے قواعد و ضوابط اور میڈیکل اور ڈینٹل انڈرگریجویٹ تعلیم شامل ہیں۔

پی ایم سی کے صدر ڈاکٹر ارشاد تقی نے کہا کہ پہلی مرتبہ ایم ڈی سی اے ٹی مکمل طور پر کمپیوٹر پر مبنی امتحان ہوگا، جس سے مقامی اور غیر ملکی دونوں طلبہ کو امتحان دینے کا موقع ملے گا۔

امتحان 30 اگست سے 30 ستمبر 2021 تک پاکستان کے 20 نامزد شہروں میں ہوگا۔
تعلیمی بورڈ کی جانب سے تشکیل دیا جانے والا نصاب/ مضمون پورے پاکستان میں تمام بورڈز کے حیاتیات، کیمسٹری اور طبیعیات کے موجودہ نصاب سے اخذ کیا گیا۔

پی ایم سی کے مطابق اس میں اے لیول کے نصاب کو بھی مدنظر رکھا ہے۔ تمام مضامین کا نصاب اور ہر مضمون کی تفصیلات پی ایم سی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی منظوری کے بعد اکیڈمک بورڈ نے ایم ڈی سی اے ٹی 2021 میں پاس مارکس 65 فیصد رکھے ہیں۔ امتحان کے آدھے گھنٹے کے بعد نتائج پیش کردیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں