26

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنرفیاض احمد موہل نے کہا ھے کہ اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں کا تعین ہماری اولین ذمہ داری ہے، مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنرفیاض احمد موہل نے کہا ھے کہ اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں کا تعین ہماری اولین ذمہ داری ہے، مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
ہم نے صارفین اور سٹیک ہولڈرز کے مفادات کو سامنے رکھ قیمتوں کا تعین کرنا ہوتا ہے، ضلعی انتظامیہ اشیاءکی دستیابی کو یقینی بنا رہی ہے،انہوںنے کہا کہ اشیائے خوردونوش زائد قیمتوں پر فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ناجائز منافع خوروں اپنی من مانیاں کم کریں اور شہریوں کےلئے آسانیا ں پیدا کریں۔ انہوںنے ان خیالات کا اظہار پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سرور گجر، اسسٹنٹ کمشنرزاور ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ اجلا س میں اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں بھی طے کی گئیں جس کے مطابق چاول کائنات115روپے،چاول اری 48روپے فی کلو گرام، کالا چنا موٹا 122 ،باریک114 روپے،سفید چنا موٹا135روپے،سفید چنا باریک 125روپے، دال چناموٹی125روپے،دال چنا باریک120روپے،دال مسورموٹی 140، باریک 150روپے ، دال ماش دھلی ہوئی 210روپے،بغیر دھلی 195روپے ،دال مونگ دھلی ہوئی190 روپے ، دال مونگ ثابت180روپے،دال مونگ بغیر دھلی 165،چھوٹاگوشت800روپے، بڑا گوشت375روپے فی کلو، کھلادودھ80روپے لیٹر،دہی85روپے فی کلو، روٹی تندوری100گرام6روپے،نان سادہ 10روپے برف 5روپے کلو میں فروخت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں