35

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ حکومت نے وطن عزیز کوپولیوکی بیماری سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ حکومت نے وطن عزیز کوپولیوکی بیماری سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
،نونہالوں کے روشن مستقبل کےلئے ہر بچے تک پولیو ویکسین کے قطرے پہنچانا ضروری ہے، اس سلسلے میں محکمہ صحت کی کوششیں ماندنہیں پڑنی چاہئے،والدین کی آگاہی سمیت بچوں کو موذی امراض سے بچانے کے لئے مہم کو نتیجہ خیز بنایا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بچوںکوپولیو سے بچاﺅکے دو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرسہیل اصغر سمیت دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ پولیوکے خلاف جہاد ہم سب کا قومی فریضہ ہے لہذا والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسدادپولیومہم کے دوران ذمہ داری سے حفاظتی قطرے پلائیں۔باربارپولیومہم دہرانے کا مقصد اس وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے سٹاف سے کہا کہ وہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے تک رسائی حاصل کریں اور کسی وجہ سے گھروں سے غیر حاضر بچوں کو قطرے پلانے تک چین سے نہ بیٹھیں اور مہم کے سو فیصد اہداف حاصل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے تاکید کی کہ محکمہ صحت کی طرف سے بھرپور اور ذمہ دار مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔اہم عوامی مقامات پرپولیوٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے کے لئے متحرک رہنی چاہیں۔اس ضمن میں کسی قسم کی سستی اور غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرسہیل اصغر نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع میں پانچ سال تک کی کم عمر کے 4 لاکھ 99ہزار803 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے اس ضمن میں محکمہ صحت کی 1216 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں