25

جھنگ (محمد جاوید اعوان) میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر آصف قریشی اور ملازمین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام خدمت آپکی دہلیز پر کی دھجیاں اڑا دی مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ (محمد جاوید اعوان) میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر آصف قریشی اور ملازمین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام خدمت آپکی دہلیز پر کی دھجیاں اڑا دی مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
گلیوں اور محلوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر گھروں میں کوڑا کرکٹ جمع ہونے سے کیڑے پیدا بچوں اور بڑوں کو سانس لینے میں دشواری تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن جھنگ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام خدمت آپکی دہلیز پر کو صرف فوٹو سیشن اور کاغذات میں اوکے کرنے کی ٹھان لی ہے گلیوں اور سڑکوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر جبکہ سیوریج سے بھی شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئ ہے زرائع کے مطابق جب سے میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر آصف قریشی نے چارج سنبھالا ہے شہر کی صفائی ستھرائی اور سیوریج کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے جن گلیوں اور محلوں میں سابق چیف آفیسر کی موجودگی میں چار دن بعد صفائی ستھرائی کے لیے جایا کرتے تھے اب پندرہ سے بیس دن تک کہیں دکھائی نہیں دیتے ہیں جس وجہ سے گلیوں میں کوڑا کرکٹ کے انبار لگ جاتے ہیں زرائع نے یہ بھی بتایا کہ گلیوں میں سرعام کسی شخص کو کوڑا کرکٹ پھینکنے کی اجازت نہیں ہے لیکن شہری مجبور ہو کر رات کی تاریکی میں کوڑا کرکٹ گلیوں میں پھینکنے پر مجبور ہیں اسکی وجہ زرائع نے بتائی کہ گھروں میں کوڑا کرکٹ جمع ہوجاتا ہے جس وجہ سے کیڑے پیدا ہوجاتے ہیں اور بدبو بھی پیدا ہو ہو جاتی ہے بچوں اور بڑوں میں سانس کی بیماری بلکل عام ہوتی جا رہی ہے اور اگر میونسپل کارپوریشن کے آفسران کو شکایت کی جاتی ہے تو الٹا باتیں سننے کو ملتی ہیں شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب ڈپٹی کمشنر جھنگ سے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن آصف قریشی کے فوری تبادلے اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کا مطالبہ کیا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں