26

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب) پولیس عبدالحکیم نے شراب کی کثیر مقدار برآمد کر لی،ملزم گرفتار مقدمہ درج کرلیا گیا

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب) پولیس عبدالحکیم نے شراب کی کثیر مقدار برآمد کر لی،ملزم گرفتار مقدمہ درج کرلیا گیا،تفصیل کے مطابق ایس ایچ اوماڈل پولیس اسٹیشن عبدالحکیم انسپکٹر رشید احمد چودھری نے ڈی پی او خانیوال اور ڈ ایس پی کبیروالا کی ہدایات پر شبانہ روز کی کاوشوں کے بعد ایک ٹیم ورک کے ذریعہ بدنام زمانہ منشیات فروش لیاقت بھٹی کوگرفتارکرلیا ہے۔ملزم کے قبضہ سے 101لیٹر شراب اور150لیٹر لاہن برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متذکرہ شراب فروش بھی بدکاری کے اڈے کی نائکہ شمشاد عرف رانی کا بھائی بتایا جا رہا ہے جس نے عرصہ دراز سے منشیات کامکروہ دھندہ شروع کررکھا تھا۔ حالیہ شاندار کامیابی پر ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم نے ایس ایچ او انسپکٹر رشید احمد چودھری،اے ایس آئی محمد اشرف چودھری،مشتاق احمدکھوکھر،وارث سہو،رضوان شاہ،مقصود احمد و دیگر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناددینے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں