33

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب) خبروں کی اشاعت کے بعد اے سی کبیروالا کے ڈرائیور کو عہدے سے ہٹا دیا،

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب) خبروں کی اشاعت کے بعد اے سی کبیروالا کے ڈرائیور کو عہدے سے ہٹا دیا،تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا خرم حمید کے سرکاری ڈرائیور مجاہد خان کو عوامی شکایات اور مس کنڈکٹ کرنے کے الزام پر معطل کرکے اسٹیبلشمنٹ برانچ ڈپٹی کمشنر آفس خانیوال رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔گزشتہ روزعبدالحکیم میں قحبہ خانہ اور سماج دشمن عناصرکی سرپرستی کی خبروں کی اشاعت کے بعد ڈپٹی کمشنر خانیوال نے ایکشن لے لیا ۔یادرہے کہ شمشاد رانی نامی نائکہ مجاہد خان کو اپنا خاوند ظاہر کرتی ہے جو قحبہ خانہ چلاتی ہے اور دیگر متعدد جرائم پیشہ افراد کی آماج گاہ ہے جہاں اغوا برائے تاوان کے واقعات کے بعد مغوی بازیاب ہوئے ہیں اورمقدمات بھی درج ہو چکے ہیں متذکرہ سرکاری ڈرائیور مجاہدخان اس اڈے کی مکمل سرپرستی کرتا ہے۔ سماجی حلقوں نے ڈی سی خانیوال کے عوام دوست اقدام کو سراہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں