28

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے انسداد پولیو کی جاری مہم پر عملدرآمد اور اہداف کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اجلا س کی صدارت کی ۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے انسداد پولیو کی جاری مہم پر عملدرآمد اور اہداف کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اجلا س کی صدارت کی ۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
۔اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران و سٹاف سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں پولیو مہم میں انکاری والدین کی صورت میں فوری انتظامیہ سے رابطہ کریں،اسسٹنٹ کمشنر ز اور مانیٹرنگ افسران فیلڈ میں جاری مہم بارے کاکردگی کا جائزہ لیں۔ انہوںنے کہا کہ پولیو مہم کے دوران رپورٹنگ بہتر انداز میں کی جائے کیونکہ یہ ہمارا قومی مسئلہ ہے اس سے نمٹنے کےلئے سب کو ملکر کام کرنا ہے۔پولیو کو شکست دینے کےلئے معاشرے کے ہر طبقے کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو ویکسین کے دو قطرے بچو ںکو عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں۔لہٰذااپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو قطرے فریضہ سمجھ کر پلوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں