24

جھنگ(محمد جاوید اعوان)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادار کے احکامات کی روشنی میں “خدمت آپ کی دہلیز پر “مہم کے تحت اب تک مجموعی طور پر17192سرگرمیاں انجام دی جا چکی ہیں مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادار کے احکامات کی روشنی میں “خدمت آپ کی دہلیز پر “مہم کے تحت اب تک مجموعی طور پر17192سرگرمیاں انجام دی جا چکی ہیں مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
جبکہ شہریوں کی جا نب سے موبائل خدمت ایپ پر مو صولہ 300شکایات میں سے208کا ازالہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن “خدمت آپ کی دہلیز پر “مہم کو کامیاب بنانے کےلئے تمام سرکاری مشینری متحرک ہے ، میونسپل کارپوریشن کے افسران “خدمت آپ کی دہلیز پر “پروگرام کے تمام امور کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔ شہری علاقوں میں سیور یج لائنوں کی صفائی ،کھلے گٹروں کے ڈھکن لگانے اور نکاسی آب کے حوالہ سے موصولہ شکایات کا بھی فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے میونسپل کارپوریشن افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ بلدیہ سٹاف کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنائیں اورروزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ پیش کریں ، ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پہلے ہفتے میں صفائی و ستھرائی کی سرگرمیوں کے حوالے عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اسی طرح رواں ہفتہ بھی تیز رفتار سرگرمیاں عمل میں لائی جائیں ۔تمام پبلک ٹائلٹس،کھلے مین ہولز اور نالوں کی صفائی کے عمل کو یقینی بنانے سے ہی شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آئیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں