38

جھنگ(محمد جاوید اعوان)میونسپل کارپوریشن جھنگ کی نقشہ برانچ میں بدعنوانیوں بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کا انکشاف مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)میونسپل کارپوریشن جھنگ کی نقشہ برانچ میں بدعنوانیوں بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کا انکشاف مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا کہ میونسپل کارپوریشن جھنگ کی نقشہ برانچ میں تعینات افسران واہلکاران نے حدود میونسپل کارپوریشن جھنگ میں بغیر NOC بغیر اجازت اور بغیر نقشہ کی منظوری کے تعمیرات کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس سے گورنمنٹ کے خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جارہا ہے علاوہ ازیں یہ بھی معلوم ہواہے میونسپل کارپوریشن کے پٹواری سمیت دیگر متعلقہ اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے شہر کی کٸی قیمتی جگہوں پر مالکان نے ناجاٸز و پختہ غیر قانونی تعمیرات بھی کررکھی ہےاگرچہ اعلی حکام مذکورہ غیر قانونی دھندہ سے بے خبر ہیں تو براہ مہربانی اپنے عہدے سے دستبراد ہوکر گھر جاٸیں کیونکہ آپ کو تنخواہ حکومت پنجاب اسی فراٸض منصبی کےلیے دیتی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ فراٸض میں غفلت ہے ؟ یا پھر اعلی حکام کی طرف سے مذکورہ غیر قانونی دھندہ کی سرپرستی ذراٸع نے یہ بھی بتایا ہے کہ حکام ٹیکنیکل طریقہ کار سے ماتحت عملہ کی رہنماٸی کرتے ہوٸے نقشہ پر رپورٹ کروالیتے ہیں تاکہ پھر نقشہ کو پاس کرنے میں آسانی ہونے کے ساتھ ذمہ داری سے بری شفافیت سے نکل جانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اس طرح جھنگ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر جھنگ سے پر زور مطالبہ کیا ہے حدود میونسپل کارپوریشن جھنگ میں تعمیر ہونے والی عمارات و زیر تعمیر کمرشل و ڈومسٹک زیر تعمیر عمارات سمیت نقشہ برانچ کا ریکارڈ فری قبضہ میں لیکر ڈویژنل کمشنر آفس یا ریجنل اینٹی کرپشن آفس کی ٹیم سے شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کو یقینی بنایا جاٸے تاکہ کرپٹ عناصر کے مکرہ چہروں سے نقاب اٹھ سکے اور حکومتی خزانہ کو پہنچاٸے گٸے نقصان کا تخمینہ منظرعام پر آسکے اور ریکوری کےلیے اقدامات کا موثر انتظام کیا جاٸے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں