26

جھنگ(محمد جاوید اعوان)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادار کے احکامات کی روشنی میں “خدمت آپ کی دہلیز پر “مہم ضلع بھر میں زور وشور سے جاری ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادار کے احکامات کی روشنی میں “خدمت آپ کی دہلیز پر “مہم ضلع بھر میں زور وشور سے جاری ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شہری علاقوں میں سیور یج لائنوں کی صفائی ،کھلے گٹروں کے ڈھکن لگانے اور نکاسی آب کے امورمیں تیز رفتار اقدامات کئے جائیں اور کوشش کی جائے کہ رواں ہفتہ کے ٹاسک کو قبل از وقت سو فیصد یقینی بنایا جائے۔۔ڈپٹی کمشنر نے “خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام بارے جائزہ لینے کے دوران کہا کہ عوام کو صحت و صفائی کی سہل سہولیات کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ عوام کا بھرپور اعتما د بحال رکھنے کےلئے تمام محکمے مل کر جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہوں۔ انہوںنے کہا کہ اگر تمام سرکاری ادارے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے اسی جذبہ اور تندہی سے امور انجام دیں توبہت جلد ضلع کی عوام کو صحت مند اور خوشگوارماحول میسر آئیگا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوام کی طرف سے موصول ہونے والی خدمت ایپ پرعوامی رائے کو ملحوظ خاطر رکھا جائے جبکہ شکایات کے ازالہ کی شرح بڑھانے کےلئے تمام سرکاری مشینری اور وسائل بروئے کار لائے جائیں۔اس موقع پر میونسپل کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ اب تک ضلع بھر میں مجموعی طورپر15437 سرگرمیاں عمل میں لائی جاچکی ہیں،جبکہ عوام کی طرف سے خدمت ایپ پر274 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے185کو فوری طور پر حل کر دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں