34

جھنگ (محمد جاوید اعوان) پاک فوج کے جوانوں کی لازوال قربانیوں سے ہی وطن عزیز میں امن قاٸم ھے پاکستان کا بوڑھا اور جوان اپنی بہادرفوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں

جھنگ (محمد جاوید اعوان) پاک فوج کے جوانوں کی لازوال قربانیوں سے ہی وطن عزیز میں امن قاٸم ھے پاکستان کا بوڑھا اور جوان اپنی بہادرفوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں
بیرونی اور اندرونی دشمنوں کی سازشیں ناکام بنائیں گے پاک فوج ہماری جان شان اور طاقت ہے ان خیالات کا اظہار سنیئر صحافی ملک محمد جاوید اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی واحد فوج ہے جو بیس سال سے دہشت گردوں سے لڑ رھی ھے اور سرحدوں پر بھی کھڑی ھے پاک فوج نے خون کی قربانیاں دے کر وطن کو زندہ رکھا ایسے حالات میں عراق شام لیبیا جیسی ریاست خودمختاری کھو چکی جبکہ پاکستان کو پاک فوج نے مضبوطی سے کھڑا رکھا ہے ملک دشمن سمجھ چکے ہیں کہ وہ تب تک پاکستان کو اندرونی ایشو پر شکست نہیں دے سکتے جب تک پاک فوج اپنی قوم کے ساتھ کھڑی ہے ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے مشکل حالات میں پہلے بھی فوج کے ساتھ قوم کھڑی ہوئی اور آج بھی کھڑے ہیں پاک فوج وطن عزیز کی بقاء کے لیے رات دن لڑ رھی ھے کنٹرول لائن پر روز نوجوان شہید ہوتے ہیں لیکن ہماری فوج کے حوصلے آج بھی بلند ہیں اور ہمیشہ رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہر بسنے والا محب وطن پاک فوج سے بے پناہ محبت کرتا ہے اور ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاک فوج کی قربانیاں اور شہید کا وہ صندوق ‏پتہ ہے یہ صندوق کس کا ہوتا ہے یہ صندوق پاک فوج کے جوانوں کا ہوتا ہے جس میں وہ اپنا سامان وغیرہ رکھتے ہیں جس میں کپڑے اور دیگر اشیاء ہوتی ہیں یہ صندوق تب واپس جاتا ہے جب اس کا مالک مطلب کوئی جوان شہید ہو جائے‏جب پاک فوج کا کوئی جوان شہید ہوتا ہے تو شہید جوان کے ساتھ پاکستانی پرچم اور ساتھ میں یہ صندوق دیا جاتا ہے جس میں اس کی بہت ساری یادیں ہوتی ہیں پاک فوج پر باتیں کسنے والوں کیا کبھی ان پیاروں سے پوچھا ہے جب ان کے جوان بیٹے کسی دھشتگرانہ حملے میں شہید ہوجائیں ‏ان پہ کیا قیامت ٹوٹ پڑتی ہے وہ یہ بات برداشت کرلیتے ہیں کیوں کے ان کا بیٹا بہادری سے لڑتا ہوا وطن عزیز پہ شہید ہوا ہے پاک فوج زندہ باد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں