22

جھنگ (محمد جاوید اعوان) آئی جی پنجاب کی جانب سے پنجاب کے ہر ضلع سے تین بہترین ایس ایچ او کو انعام دینے کا اعلان ضلع جھنگ سے ایس ایچ او نواز خان بلوچ ایس ایچ او فیصل رزاق کاہلوں ایس ایچ او عبداللہ جپہ کے نام فائنل لسٹ میں شامل ذرائع

جھنگ (محمد جاوید اعوان) آئی جی پنجاب کی جانب سے پنجاب کے ہر ضلع سے تین بہترین ایس ایچ او کو انعام دینے کا اعلان ضلع جھنگ سے ایس ایچ او نواز خان بلوچ ایس ایچ او فیصل رزاق کاہلوں ایس ایچ او عبداللہ جپہ کے نام فائنل لسٹ میں شامل ذرائع
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ سرفراز احمد خان ورک نے ضلع جھنگ کے تین بہترین ایس ایچ اوز کے نام فائنل کرکے آر پی او فیصل آباد کو بھیج دئیے ہیں ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے احکامات دئیے تھے کہ پنجاب کے ہر ضلع سے تین بہترین ایس ایچ او کے نام سامنے لیکر آئیں اور ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان ایس ایچ اوز کے نام دیں تاکہ انکی مزید حوصلہ افزائی کی جا سکے اور انکو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انعامات سے نوازا جا سکے جسکے لئے ڈی پی او جھنگ نے تین ایس ایچ اوز کے نام آر پی او فیصل آباد کو دے دئیے ہیں جن میں تھانہ کوتوالی کے ایس ایچ او نواز خان بلوچ شورکوٹ سٹی کے ایس ایچ او فیصل رزاق کاہلوں اور حافظ عبد اللہ شامل ہیں عوامی سماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ جن تین ایس ایچ اوز کے نام دیئے گئے ہیں بلاشبہ وہ تینوں ہی اس انعام کے حقدار ہیں شہری علاقوں میں جرائم پیشہ افراد زیادہ جرائم کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن ایس ایچ او نواز خان بلوچ نے نہ کہ شہریوں کے مال کی حفاظت میں کوئی کسر چھوڑی ہے بلکہ شہر میں امن کی فضا قائم کر رکھی ہے جس سے ہر شہری بے حد خوش ہے اور بلا خوف اپنے کاروبار کر رہے ہیں ایس ایچ او نواز خان بلوچ کو عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ بھی جاری ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں