74

*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے ہمہ وقت متحرک ھے*۔

*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے ہمہ وقت متحرک ھے*۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر محمد عمیرنے رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اورہسپتال میں ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات و ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے حوالے سے لواحقین سے استفسار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے حالیہ بچوں میں خسرہ کی وباءکے پیش نظر علاج معالجہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرنے ہوائے کہا کہ بچوں میں خسرہ کے پھیلاﺅ کے پیش نظر ہسپتال میں آنے والے والدین غیر ضروری طور پر چھوٹے بچوں کو ہرگز ہمراہ نہ لائیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے انتظامی وطبی امور سے آگاہ کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں