65

*جھنگ (جاوید اعوان سے) وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر خواتین کے تحفظ کیلئے جھنگ پولیس کا بروقت ایکشن، بیوی کو قتل کرنے کی نیت سے نہر میں پھینکنے والا درندہ صفت شوہر گرفتار ، پولیس نے بروقت پہنچ کر خاتون کو بچا لیا*،

*جھنگ (جاوید اعوان سے) وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر خواتین کے تحفظ کیلئے جھنگ پولیس کا بروقت ایکشن، بیوی کو قتل کرنے کی نیت سے نہر میں پھینکنے والا درندہ صفت شوہر گرفتار ، پولیس نے بروقت پہنچ کر خاتون کو بچا لیا*، تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ صدر میں تلخ کلامی پر ثمرین نامی خاتون کو اسکے سابق شوہر واجد نے ہیڈ تریموں کی قریبی نہر میں دھکا دیکر قتل کرنے کی کوشش کی، ریسکیو 15 پر اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر خاتون کی جان بچا لی، جبکہ ملزم واجد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، اس موقع پر ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے پولیس افسران کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے مزید موثر کردار ادا کیا جائے،مزید انہوں نے متعلقہ ایس ایچ او کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موثر تفتیش اور ٹھوس شواہد مجتمع کر کے مضبوط مقدمہ بنایا جائے اور ملزم کہ سزایابی کو یقینی بنایا جائے، متشدد رویوں اور عدم برداشت کی روک تھام کیلئے سوسائٹی کو سنسٹائز بھی کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں