78

*وزیر اعلی پنجاب کا ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لئے پورے صوبے میں گرینڈ آپریشن*

*وزیر اعلی پنجاب کا ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لئے پورے صوبے میں گرینڈ آپریشن*

وزیر اعلی پنجاب نے زائد کرایوں سے لٹنے والے مسافروں کی رقم واپس کراکر ایک نیا ریکارڈ بنا دیا

تاریخ میں پہلی بار اضافی وصول کردہ کرائے کی رقم سواریوں کو واپس ادا کی گئی

مجموعی طور پر 14 لاکھ 67 ہزار 921 روپے کی رقم سواریوں کو واپس کی گئی

کرائے کی مد میں ناجائز طور پر وصول کردہ رقم واپس ملنے پر مسافروں کی خوشگوار حیرت

پیسے کیوں واپس کر رہے ہیں؟ سواریوں کا حیرانی اور پریشانی میں سوال

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر اتنا ہی کرایہ دینا ہے جتنا حکومت نے مقرر کیا ہے، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس عملے کی سواریوں سے گفتگو

سرکاری ریٹ سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو بڑی پھکی، 27 لاکھ 84 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد

گرینڈ آپریشن کے پہلے دن 3 ہزار 220 گاڑیوں میں ریٹ چیک کئے گئے

مسافروں کے ٹکٹ، سواریوں کی تعداد کی پڑتال کی گئی، ٹکٹ کتنے کا خریدا؟ کے سوال پوچھے گئے

خلاف ورزی پر 1448 گاڑیوں کے چالان، 354 گاڑیاں بند کر دی گئیں

مقررہ نرخ سے زائد کرائے وصول کرنے والوں کے خلاف 9 مقدمات بھی درج

رقم واپس ملنے پر کئی بزرگ خواتین کی وزیر اعلی مریم نواز شریف کو دعائیں

اٹک، راولپنڈی، مری، چکوال، جہلم، گوجرانولہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، چنیوٹ، فیصل آباد میں ڈپٹی کمشنرز کی قیادت میں پڑتال کی گئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، ڈی جی خان، لیہ، بہاولپور، مظفرگڑھ، راجن پور میں بھی مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں اور روٹس پر چیکنگ کی گئی
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اہلکاروں اور عملے کو شاباش.کرایہ وہی ادا کریں جو حکومت نے مقرر کیا ہے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی عوام سے اپیل.کرائے نامے گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ اڈوں پر نمایاں لگائے جائیں، وزیر اعلی پنجاب کی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں