195

*شورکوٹ(جاوید اعوان سے)فڈز یوتھ الائنس کا پہلا اجلاس ککی نو شور کوٹ ضلع جھنگ ھوا*

*شورکوٹ(جاوید اعوان سے)فڈز یوتھ الائنس کا پہلا اجلاس ککی نو شور کوٹ ضلع جھنگ ھوا*جس میں بانی فڈز انٹر نیشنل اسد فردوسی ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر فدز انٹرنیشنل میڈم ماہ نور فیاض ، اسٹریٹیجک ایڈوائزر فڈز انٹر نیشنل خبیب ظفر ، معروف سماجی شخصیت رانا عمران مانی ، ایڈووکیٹ فیصل سروہی ، عارف اسلم ، رانا تنویر ، حیدر علی ، حسنین حیدر ، مزمل سلطانی ، منیب قمر ، عتیق الرحمٰن ، فرقان راٹھور، کلیم طور ، اویس امیر مغل ، نعمان گجر ، اور جاوید اقبال سمیت تحصیل شورکوٹ کی صحافی برادری ، وکلاء اور سوشل ورکرز نے شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بانی فڈز انٹر نیشنل اسد فردوسی کا کہنا تھا کہ فڈز کا نعرہ بھیک نہیں روزگار دو ، کشکول کی جگہ قلم و ہنر دو ہے ہمارا مشن ملک عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان میں خواتین کو با اختیار بنانا ، غربت و بے روزگاری کا خاتمہ کرنا قوم کو مانگنے کی بجائے کمانے پہ لگانا ہے ہم اپنے محدود وسائل میں مختلف شہروں میں مستحق طالبات کو بالکل فری سلائی کڑھائی کا کام بیوٹیشنز کا کام اور فری لانسنگ ڈیجیٹل سکلز سکھا رہے ہیں اور وہ گھر بیٹھے روزگار کے قابل بن رہی ہیں شورکوٹ میں ہم چاہتے ہیں کہ مستقبل میں ہر یونین کونسل میں ایک سلائی سکول اور شورکوٹ سٹی کم از کم ایک آئی ٹی ٹرینگ سنٹر اور آئی ٹی یونیورسٹی بنائیں گے
فڈز یوتھ الائنس عملی کام کرنے والے نوجوانوں کی ایک منظم تنظیم ہے جو ملک عزیز کی ترقی و سربلندی کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں
شورکوٹ کی فلاح و بہبود کیلئے یہ ٹیم رانا عمران مانی کی سرپرستی میں کام کرے گی اور شورکوٹ کی تقدیر بدلیں گے مظلوموں کی آواز اور مافیاز کو بے نقاب کریں گے
میں اور میرا ادارہ ان نوجوانوں کے شانہ بشانہ ہیں منزل مقصود پہ پہنچ کے دم لیں گے
ایگزیکٹو ڈائریکٹر فڈز انٹرنیشنل ماہ نور فیاض کا کہنا تھا کہ فڈز میں ہمارا خواتین کو با اختیار بنانے کا ہر گز مطلب میرا جسم میری مرضی والی آزادی نہیں اسلامی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے کام کرنا مقصد ہے ہم چاہتے ہیں کہ خواتین گھروں میں فارغ بیٹھ کر ملک و قوم کا نقصان نا کریں ہم قرضوں میں ڈوب چکے ہیں دنیا ہمیں بھکاری کے نام سے جانتی ہے جو کہ مقام شرمندگی ہے ہمین کمر بند باندھنا ہو گا اور دن رات کام کرنا ہو گا اور اپنی گارمنٹس اور آئی ٹی ایکسپورٹس کو بڑھانا ہو گا اگر بنگلہ دیش کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں
اسٹریٹجک ایڈوائزر خبیب ظفر کا کہنا تھا کہ فڈز یوتھ الائنس کے نوجوان ملک و قوم کی تقدیر بدلیں گے ہماری ساری ٹیم کی مکمل سپورٹ ان نوجوان کے ساتھ ہو گی جہاں ہمیں آواز دیں گے ہمیں اپنا بازو پائیں گے جلد شورکوٹ کی کابینہ فائنل کی جائے گی اور شورکوٹ کی کابینہ کی تقریب حلف برداری ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں