48

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے الائیڈ، ٹیک ویلی، گوگل فار ایجوکیشن کے وفد کی ملاقات میں اہم فیصلے*

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے الائیڈ، ٹیک ویلی، گوگل فار ایجوکیشن کے وفد کی ملاقات میں اہم فیصلے*
آسٹریلیوی ادارہ الائیڈ کے اشتراک سے “کروم بکس” کی اسمبلنگ پنجاب میں کی جائے گی
پنجاب کے سرکاری سکولوں کے 50ہزار طلبہ کوگوگل آئی ڈی مفت فراہم کیا جائے گا
سرکاری سکولوں کے ایک ہزار ٹیچرز کو فری ڈیجیٹل سرٹیفکیشن کورسز کرائے جائیں گے
15 ہزار یونیورسٹیز طلبہ کے لئے بھی مفت سرٹیفکیشن کورسز پراجیکٹ ۔ ڈیڑھ کروڑ ڈالر فیس کے لئے گوگل فار ایجوکیشن معاونت کرے گا
پنجاب میں ڈیجیٹل سکول آن ویل پراجیکٹ لانچ کرنے کا اصولی فیصلہ
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ریجنل ہیڈ پال ہچنگس (Paul Hutchings)کی قیادت میں وفد کی ملاقات میں اشتراک کار پر اتفاق
ڈیجیٹل ایجوکیشن منصوبوں،سمارٹ کلاس روم اور ڈیجیٹل ایجوکیشنل ایکو سسٹم میں تعاون کے امکانات کا جائزہ
آؤٹ آف سکول بچوں کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کے لئے گوگل فارایجوکیشن کی تکنیکی معاونت حاصل کرنے پر اتفاق
پنجاب کے سرکاری سکولوں کےطلبہ گوگل آئی ڈی کے ذریعے لاگ ان کر سکیں گے،وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی بریفننگ
یونیورسٹی سٹوڈنٹس کو اینٹی وائرس، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور دیگر کی سرٹیفکیشن کرائی جائےگی ۔ رانا سکندر حیات
لیول ون اور لیول ٹو سرٹیفکیٹ حاصل کرکے سٹوڈنٹس دنیا بھر میں آسانی سےجاب حاصل کرسکیں گے۔ رانا سکندر حیات
سکول آن ویل کے دو پائلٹ پراجیکٹ چند ہفتوں میں لانچ کر دیئے جائیں گے: رانا سکندر حیات
سکول آن ویلز میں طلبہ اپنے گوگل آئی ڈی کو لاگ ان کرکے سٹڈیز کرسکیں گے ۔ بریفننگ
کروم بکس کے ذریعے طلبہ کو کوئی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ نہیں کرنا پڑے گی
طلبہ کے زیر استعمال کروم بکس کا ڈیٹا بھی مانیٹر کیا جاسکے گا

نظام تعلیم میں خامیوں اور کمزوریوں کا تعین کرکے بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔ مریم نوازشریف

ایجوکیشن سسٹم ری ویمپ کیے بغیر مثبت تبدیلی ممکن نہیں۔ مریم نوازشریف

سرکاری سکولوں کے بار بار وزٹ صورتحال کا جائزہ لے رہی ہوں۔ مریم نوازشریف

اگر ہمارے طلبہ کو مواقع میسر ہوتو کما ل کر سکتے ہیں۔ مریم نوازشریف

گوگل فارایجوکیشن کے وفد کا حکومت پنجاب کے پہلی سرکاری آٹیزم سکول پراجیکٹ میں اظہار دلچسپی

سکولوں میں تحقیق، جدت لانے سمیت بیشتر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا

وزیراعلی مریم نواز شریف نے گوگل ٹیم کو پنجاب حکومت کے آئی ٹی انیشیٹیوز سے آگاہ کیا

آئی ٹی سرٹیفکیٹس کے ذریعے نوجوانوں کو مقامی اور عالمی مارکیٹ میں روزگار کے حصول کے قابل بنایا جائے گا۔مریم نوازشریف

پنجاب حکومت گوگل فار ایجوکیشن کے ساتھ کام کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ مریم نواز شریف

آئی ٹی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں مہارت نوجوانوں کو معاشی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرے گی۔ مریم نواز شریف

کروم بکس کی مقامی سطح پر اسمبلنگ میں بھرپور معاونت کریں گے۔مریم نوازشریف

ڈیجیٹل ایجوکیشن تک رسائی آسان بنانے کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔گوگل فار ایجوکیشن ریجنل ہیڈ٫ پال ہچنگس

پنجاب میں نظام تعلیم کو جدت کی راہ پر گامزن کرنےکے لئے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ان کی ٹیم کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ پال ہچنگس

پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور ان ٹیم کے ساتھ کام کرکے خوشی محسو س کریں گے۔ ہیڈپال ہچنگس

وفد میں گوگل فار ایجوکیشن کے کرس ہارٹ، حارث سفیان، الائیڈ کارپوریشن کے سی ای او آرون سیتھر جیکسن، آپریشنز لیڈ جنید شہاب، ٹیک ویلی کے سی ای او عمر فاروق، مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن لیڈ نشوا ابرار، آؤٹ ریچ اینڈ کوآرڈینیشن منیجر مدیحہ منگول شامل
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں