37

*مختص جگہ اور قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے لاوارث نعشوں کی تدفین سنگین مسئلہ بن گئی ، خدارا اِس دیرینہ مسئلے کو حل کریں ، رمضان چھیپا*

*مختص جگہ اور قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے لاوارث نعشوں کی تدفین سنگین مسئلہ بن گئی ، خدارا اِس دیرینہ مسئلے کو حل کریں ، رمضان چھیپا*

لاوارث نعشوں کی تدفین کیلئے ملک کی مقتدر اور بااثر شخصیات سے ممتاز سماجی رہنما کی ہاتھ جوڑ کر فریاد،اللہ اور رسول کا واسطہ

روڈ ایکسیڈنٹ اور دیگر حادثات میں جاں بحق لاوارث افراد کی تدفین کیلئے زمین کی فراہمی اور چھیپا قبرستان کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کریں،رمضان چھیپا

سربراہ چھیپا فاؤنڈیشن کی صدرمملکت ، وزیراعظم ،وزیراعلیٰ سندھ ، آرمی چیف ، کورکمانڈر کراچی ، پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت ، میڈیا مالکان اور صحافی برادری سے التجا

اس دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے کئی برسوں سے فریاد کر رہا ہوں ،ہر دروازہ کھٹکھٹا چکا لیکن افسوس میری فریاد نہیں سنی گئی، رمضان چھیپا

میں بہت پریشان ہوں سمجھ نہیں آتا کیا کروں، سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے لاوارث نعشیں اُٹھانا نہیں چھوڑ سکتا، رمضان چھیپا

مخصو ص قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے تدفین کے کچھ عرصے بعد ورثا آجائیں اور قبر نہ ملے تو قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، رمضان چھیپا

ارباب اقتدار و اختیارکراچی میں چھیپا قبرستان کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے ، رمضان چھیپا

جاری کردہ
ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن
چوہدری شاہد حسین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں