56

*جھنگ(جاوید اعوان سے )ڈپٹی کمشنرمحمد عمیرنے ممکنہ سیلاب کی تیاریوں کے حوالہ سے متعلقہ محکموں کے افسران سے میٹنگ کی اور متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ محکموں کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور پیشگی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں*

*جھنگ(جاوید اعوان سے )ڈپٹی کمشنرمحمد عمیرنے ممکنہ سیلاب کی تیاریوں کے حوالہ سے متعلقہ محکموں کے افسران سے میٹنگ کی اور متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ محکموں کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور پیشگی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں*۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر کو حفاظتی بندوں کی پختگی کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز و متعلقہ محکموں کو پیشگی اقدامات مکمل کرنے سمیت حفاظتی بندوں کے وزٹس کی بھی ہدایات جاری کی گئیں اورکہا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمنٹے کےلئے پیشگی اقدامات انتہائی ناگزیر ہیں تاہم تمام محکمہ جات اس حوالہ سے ہمہ وقت چوکس ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریائے چناب کےساتھ حفاظتی بند کی دیکھ بھال اور مانیٹرنگ کے کام کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں جبکہ تمام متعلقہ محکمے مربوط رابطے کے تحت موقع پر موجود رہ کر کمی و خامیوں کو فی الفوردور کریں۔ حفاظتی بندوں کے اوپر اور ان کی رابطہ سڑکوں پر کسی قسم کی تجاوزات قائم نہ ہونے دی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ایریگیشن ،واپڈا،ریسکیو 1122,ہیلتھ،ایگریکلچر اور لائیو سٹاک کو ضروری احکامات جاری کئے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں