49

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ھوا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ھوا* جس میں محکمہ صحت سمیت دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران موجودتھے۔ اجلاس میں ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام اور اس حوالہ سے اٹھائے گئے اقدامات اور ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیاجبکہ متعلقہ محکموں کے افسران کی طرف سے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو انسداد ڈینگی کی موثر مانیٹرنگ کے حوالہ سے سائٹس کے باقاعدگی سے وزٹ کرنے کرنے کی ہدایات کی اور کہا کہ انسداد ڈینگی ٹیمیں گھروں، جوہڑوں، تالابوں، نرسریوں، قبرستانوں، کاٹھ کباڑ شاپس اور سروس اسٹیشنزکی سرویلنس کریں۔ زیر تعمیر عمارتوں اور دیگر ہاٹ سپاٹ کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے۔اجلاس میں انسداد ڈینگی کے حوالہ سے جاری مہم بارے محکمانہ سروسز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں