57

*جھنگ(جاوید اعوان سے)) ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا ھے کہ انسداد جرائم اور امن و امان کے قیام کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ پر کام جاری ھے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)) ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا ھے کہ انسداد جرائم اور امن و امان کے قیام کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ پر کام جاری ھے*۔شہریوں کیساتھ رشتہ ابلاغ کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکل افسران کو جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں شہریوں کے ساتھ میٹنگ کے حوالے سے پروفیشنل احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے احکامات کی روشنی میں کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور انسداد جرائم کے حوالے سے شہریوں کے ساتھ روابط کو مزید بڑھایا جارہا ہے، اس حوالے سے ضلع بھر تمام ایس ڈی پی اووز کی مقامی مساجد میں شہریوں کیساتھ میٹنگز کا انعقاد جاری ہے، تمام مقامی مساجد میں نہ صرف شہریوں کے مسائل سن کو انکے حل کیلئے احکامات جاری کئے جارہے ہیں بلکہ شہریوں کے ساتھ مقامی پولیس کے رابطوں کو مزید مستحکم و مضبوط بنایا جارہا ہے۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا مستقل بنیادوں پر مساجد میں میٹنگز کا انعقاد کیا جائے تاکہ شہریوں کی شکایات اور مسائل جان کر انکا قانونی حل یقینی بنایا جا سکے،بلکہ پبلک سروس ڈلیوری کے حوالے سے شروع کیے گئے تمام اقدامات کے بارے میں بھی شہریوں کو آگاہی دی جا سکے۔ ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ انسداد جرائم اور امن و امان کے قیام کیلئے قانون پسند شہریوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔قانون شکن عناصر کو انکے مذموم عزائم میں ناکامیاب کرنے کیلئے قانون پسندوں کو پولیس کے ہمقدم ہونا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں