55

*وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت مری میں 5 گھنٹے طویل خصوصی اجلاس*

*وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت مری میں 5 گھنٹے طویل خصوصی اجلاس*

مری ڈویلپمنٹ پلان کی منظوری

ڈویلپمنٹ، بیوٹی فیکیشن، ٹرانسپورٹ، تعمیر وبحالی کے پراجیکٹس منظور

راولپنڈی تا مری ٹورسٹ گلاس ٹرین پراجیکٹ کی منظوری

ٹورسٹ گلاس ٹرین کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

مال روڈ پر مری کے قدرتی مناظر میں حائل ہائی رائز ہوٹل بلڈنگ ہٹانے کا فیصلہ

جی پی او چوک سے ہوٹل متبادل مقام پر منتقل کرنے کی تجویز پر اتفاق

مال روڈ پر قدیمی عمارتوں کی یکساں صورت، سائن اور کلر سکیم نافذ کرنے کی ہدایت

مری سمیت ہر شہر، علاقے، تاریخی عمارات کے قدیمی نام بحال کرنے کا فیصلہ

مری میں تعمیرات کے لئے بلڈنگ لاز میں ترمیم، منظوری کا اختیار صوبائی سطح پر منتقل کرنے کی منظوری

غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے والے حکام کے خلاف کارروائی کا اصولی فیصلہ

پینے کے پانی کی فراہمی کےلئے قلیل، اوسط اور طویل المدتی جامع پلان پیش

مری میں بارش کو ذخیرہ کرکے گھریلو استعمال میں لانے کے پراجیکٹ کی منظوری

گھروں کی چھتوں سے گرنے والے بارشی پانی کو محفوظ کرکے سٹور کیا جائیگا

1100 سے زائد گھروں میں بارشی پانی محفوظ کرنے کے پر اجیکٹ حکومت معاونت کرے گی

اولڈ راولپنڈی، مری کشمیر روڈ کی تعمیر و توسیع کی مظوری

اولڈ مری روڈ میں عارضی پارکنگ کی جگہ بھی بنائی جائے گی

جھیکا گلی چوک کی ری ماڈلنگ، تجاوزات ہٹا کر توسیع کی منظوری

لارنس کالج روڈ، بوسٹال موڑ تا بروری روڈ کی تعمیر و بحالی کی منظوری

بانسرہ گلی وائلڈ لائف پارک میں ٹری ہاؤس، کیمپنگ سائٹ، واک ویز، ٹیرس پارکنگ ایریا بنانے کا فیصلہ

پی آئی اے باغ شہیداں پارک کی انٹرنس، تعمیر نو اور سیاحوں کے لئے دل کش واک ویز بنائی جائے گی

مری بائیو ڈائور سٹی پارک کو سے پودوں، پرندوں اورجانوروں کے لئے قدرتی ماحول کی فراہمی اور پکنک ایریا بنانے کا فیصلہ

مری بائیؤ ڈائورسٹی پارک میں سیاحوں کے لئے ہٹس سٹی بنانے کا فیصلہ

پارک میں آرٹسٹ کارنر، واک ویز، واکنگ ٹریک، ایکو ٹورازم کے فروغ کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے قدیمی نام بحال کرنے کے لئے فوری قانون سازی کی ہدایت کردی

ہر شہر میں تاریخ اور روایات سے مناسبت سے یادگار لگانے کی ہدایت.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں