71

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر محرم الحرام کے حوالے سے سرکل افسران کی زیر نگرانی جلوس و مجالس کے منتظمین اور وولنٹئیرز کی تربیت اور بریفنگ کا عمل جاری*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر محرم الحرام کے حوالے سے سرکل افسران کی زیر نگرانی جلوس و مجالس کے منتظمین اور وولنٹئیرز کی تربیت اور بریفنگ کا عمل جاری* ، وولنٹیرز کو فزیکل چیکنگ اور میٹل ڈیٹیکٹر کے استعمال کی بابت تربیت فراہم کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر عشرہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے حوالے سے سرکل افسران کی زیر نگرانی تھانہ کوتوالی ، موچیوالا ، اٹھارہ ہزاری ، شورکوٹ سٹی اور علاقہ تھانہ گڑھ مہاراجہ میں منعقد ہونے والے جلوس و مجالس کے منتظمین اور وولنٹیرز کو ایلیٹ فورس، سول ڈیفنس، اسپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے باہمی تعاون سے فزیکل چیکنگ اور میٹل ڈیٹیکٹر کے استعمال کے متلعق تربیت فراہم کی گئی ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام میں منتظمین اور وولنٹئیرز کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ھے۔ وولنٹئیرز کو جلوس و مجالس کے دوران فزیکل چیکنگ اور دیگر امور کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی ہے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ عشرہ محرم الحرام میں وولنٹیرز مجالس اور جلوسوں کی چیکنگ کے حوالے سے پولیس کی معاونت کریں گے ۔ تمام وولنٹئیرز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس اہلکاران کے ساتھ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں