64

*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عوام کی آسانی کے لئے احسن اقدام*

*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عوام کی آسانی کے لئے احسن اقدام*
پنجاب بھر میں لاکھوں نوجوانوں کے لئے باعزت ملازمت کے مواقع.مریم کی دستک پروگرام کا دائرہ کار بتدریج تمام اضلاع تک بڑھائیں گے، مریم نواز شریف ۔مریم کی دستک پروگرام کی سروسز دس سے بتدریج بڑھا کر 65 تک کرنے پر کام شروع ہو چکا ہے، وزیراعلی مریم نواز شریف
عوام کو دفاتر کے چکر کاٹنے کی بجائے گھر بیٹھے بٹھائے تمام سروسز میسر ہونگی، وزیراعلی مریم نواز شریف
دستک پروگرام سے نہ صرف سروسز گھر بیٹھے ملیں گی بلکہ کرپشن اور استحصال کا خاتمہ ہوگا، وزیراعلی مریم نواز شریف
پنجاب ڈیجیٹلئزیشن کے انقلابی دور میں داخل ہو چکا ہے، مزید مثبت اور نہایت مفید تبدیلیاں لائیں گے، وزیراعلی مریم نواز شریف
لاکھوں نوجوان نمائندے مریم کی دستک پروگرام میں سہولت کار کی خدمات سرانجام دیں گے
دستک سروسز کی فراہمی سے نوجوان با عزت طریقے سے روزانہ ہزاروں روپے کما سکیں گے
دستک نمائندوں کی اہلیت کے لیے اصل شناختی کارڈ، کم از کم عمر 18 سال، کم از کم تعلیم انٹرمیڈیٹ اور موبائل فون بما انٹرنیٹ ضروری ھے ۔دستک نمائندوں کی اہلیت کے لیے متعلقہ پولیس سٹیشن سے کلیرنس سرٹیفیکیٹ، ذاتی موٹر سائیکل اور لائسنس کا ھونا لازم ھوگا
میرٹ پر آنے والے دستک نمائندوں کو ٹریننگ بھی دی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں