63

*جھنگ (جاوید اعوان سے)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل جھنگ ڈاکٹر عاصم رضا میر شاہ نے SOPs کے مطابق کام نہ کرنے والی لیب لیبارٹریز کے خلاف کریک ڈاون جاری کر دیا*

*جھنگ (جاوید اعوان سے)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل جھنگ ڈاکٹر عاصم رضا میر شاہ نے SOPs کے مطابق کام نہ کرنے والی لیب لیبارٹریز کے خلاف کریک ڈاون جاری کر دیا* تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مريم نواز شریف کے ویژن اور ڈپٹی كمشنر جھنگ محمّد عمیر کے حکم پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل جھنگ ڈاکٹر عاصم رضا میر شاہ نے مختلف لیب کا وزٹ کیا اور SOPs کی خلاف ورزی پر رائل لیب جھنگ کو سیل کیا جبکہ چغتائی لیب لاھور اور بائیوٹیک کلیکشن سنٹر کو چالان کیا اور شوکت خانم لیب کو وارننگ دی کہ مکمل SOPs کے مطابق کام کرے مشعل ڈائیگناسٹک سنٹر کی بھی انسپکشن کی اور بہتر کام کو سراہا اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل جھنگ ڈاکٹر عاصم رضا میر شاہ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کے ممبران سے ملاقات کے دوران کہا کہ حکومتی پالیسی اور SOPs کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انسانی جانوں سے کھیلنے والے قانون کی نظر سے نہیں بچ پائیں گے اور بلاتفریق ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی قانوں سب کیلئے برابر ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں