39

*محکمہ داخلہ پنجاب کی جلوس ومجالس کیلئے سکیورٹی گائیڈ لائنزجاری*

*محکمہ داخلہ پنجاب کی جلوس ومجالس کیلئے سکیورٹی گائیڈ لائنزجاری*
محرم الحرام کےلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے جلوس ومجالس کیلئے سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کردئیے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نےتمام مجالس کیلئے 3سطح پرمشتمل سکیورٹی کویقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،اورمجالس کیلئے ایک داخلی اورخارجی راستہ مختص کیا۔
تمام حساس مقامات پرواک تھروگیٹس کی تنصیب لازمی کی جائے،مجالس میں آنے والےہرشہری کو میٹل ڈیٹیکٹر سےلازمی چیک کیا جائے،مجالس میں داخل ہونے والے ہر شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج بنائی جائے۔
لاؤڈسپیکرصرف مجلس کی حدود تک استعمال کیا جائے اوروقت کی پابندی لازمی ہو گی۔
نیاز، لنگراورسبیل تقسیم سےقبل محکمہ صحت سے چیک کرایا جائے گا۔
کارپارکنگ مجالس سےکم ازکم 200 میٹر کے فاصلے پر بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں