36

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیرقیادت جھنگ پولیس کی ریکارڈ کارکردگی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں ماہ جون میں 70 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا گیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیرقیادت جھنگ پولیس کی ریکارڈ کارکردگی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں ماہ جون میں 70 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا گیا* 126 اشتہاری مجرمان جبکہ 4 چور و ڈکیت گینگز کے 12 ملزمان گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیرقیادت ماہ جون میں جھنگ پولیس کی ریکارڈ کارکردگی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں 70 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا گیا ۔ 126 اشتہاری مجرمان جبکہ 4 چور و ڈکیت گینگز کے 12 ملزمان گرفتار کرکے 26 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ۔ ماہ جون میں جرائم پیشہ عناصر سے 21 موٹر سائیکلز اور 30 موبائل فونز برآمد کئے گئے ۔ ساؤنڈ سسٹم کے خلاف 2 مقدمات ، جعلی نمبر پلیٹ کے خلاف 7 مقدمات جبکہ گاڑیوں میں ایل پی جی کے استعمال پر 45 مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔ ماہ جون میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں 53 مقدمات کا اندراج کیا گیا ، ملزمان سے 21 کلو گرام چرس جبکہ 821 لیٹر شراب برآمد کی گئی ۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف 60 مقدمات کا اندراج کیا گیا ، ملزمان سے 2 رائفل ، 3 بندوق ، 5 رپیٹر ، 50 پسٹل جبکہ 151 کارتوس برآمد کئے گئے ۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے ویژن کے مطابق جھنگ پولیس کا شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ضلع بھر میں ناکہ جات پر مؤثر چیکنگ کے ذریعے جرائم کی روک تھام کی جا رہی ہے ۔ پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دے کر شہریوں کے تعاون سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں