51

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا ہے کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ھے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا ہے کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ھے* ، اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ کوتوالی کے سرپرائز وزٹ کے دوران پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے تھانہ کوتوالی کا سرپرائز وزٹ کیا اور انسپکشن کی ۔ ڈی پی او نے حوالات ، جملہ دفاتر اور فرنٹ ڈیسک پر پینڈنگ درخواست ہائے کا تفصیلی جائزہ لیا اور تھانہ میں موجود سائلین سے بھی ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے ویژن کے مطابق SIPS ایس او پی کا نفاذ یقینی بنایا جائے اور درخواست ہائے اور مقدمات کی تفتیش مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کی جائے ۔ کرائم پاکٹس کے اطراف موثر پٹرولنگ کی جائے، کریمنل گینگز ، منشیات فروش اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے ۔ حوالات میں بند ملزمان کو سخت موسم میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ان تمام انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے جس کا حق انہیں قانون دیتا ہے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام کے حوالے سے جلوس و مجالس کے منتظمین اور لائسنس داران سے رابطہ مزید مؤثر بنایا جائے ، عشرہ محرم سے قبل ہوٹل سرائے اور کرایہ داران کی چانچ پڑتال کی جائے اور سرچ آپریشن کئے جائیں تاکہ محرم الحرام کے دوران تمام مذہبی پروگرامز کا پرامن انعقاد یقینی بنایا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں