54

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر صدارت سلطان باہو ؒکے سالانہ عرس کی تقریبات کے حفاظتی و انتظامی امور بارے اجلاس منعقد ھوا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر صدارت سلطان باہو ؒکے سالانہ عرس کی تقریبات کے حفاظتی و انتظامی امور بارے اجلاس منعقد ھوا* جس میں محکمہ پولیس سمیت دیگر تمام محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ اجلاس میں سلطان باہو ؒکے سالانہ عرس کی تقریبات کی سیکورٹی انتظامات سے متعلق جدید حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عرس مبارک کے موقع پر تمام محکمے اپنی دمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں۔صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائے۔ زائرین کی بڑی تعداد کی متوقع آمد ہے جس کے پیش نظر دربار کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں ،محکمہ پولیس،قومی رضاکار سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور ملازمین الرٹ رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ ریسکیو1122کو فوری طبی امدادکےلئے کیمپس لگائیں۔ محکمہ ہیلتھ ہیٹ سٹروک کاﺅنٹر قائم کرے، زائرین کےلئے پارکنگ کی وسیع جگہ کا بندوبست کیا جائے جبکہ پینے کے ٹھنڈے پانی کے واٹر کولر تنصیب کئے جائیں ۔ ٹریفک پولیس اپنا واضح میکینزم بنائے جبکہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں اپنے کیمپس قائم کرکے لنگر اور سبیلوں کا معیار چیک کرنے کی پابند ہونگی۔ انہوں نے محکمہ اوقاف اورسول ڈیفنس کو اپنے مکمل سٹاف تعینات کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں