61

*جھنگ(جاوید اعوان سے) تھانہ صدر کے علاقہ ملہوآنہ موڑ کے قریب دو فریقین کے درمیان لڑائی جھگڑے کا معاملہ 18 افراد زخمی*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) تھانہ صدر کے علاقہ ملہوآنہ موڑ کے قریب دو فریقین کے درمیان لڑائی جھگڑے کا معاملہ 18 افراد زخمی*، ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے نوٹس پر ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،دونوں فریقین کے ملزمان کے خلاف وسیع پیمانے پر کاروائی ، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ ملہوآنہ موڑ کے قریب ملاح برادری کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر تصادم ہوا، فائرنگ ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے اندھا دھند وار کے نتیجے میں مجموعی طور پر دونوں فریقین کے 18 افراد زخمی ہوئے ہیں،ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے وقوعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف وسیع پیمانے پر انسدادی کاروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ، ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔دونوں فریقین کے مشتعل افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جنکے خلاف انسدادی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ مضروب افراد کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زخمی ہونے والوں میں عامر، سجاد، مزمل، عرفان، عمر، عمران، علی محسن، اشرف، رجب اور دیگر افراد شامل ہیں۔ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے اس موقع پر پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو معافی نہیں دی جائے گی، شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے،اور قانونی شکنجے میں ایسا کسا جائے کہ دوبارہ کسی میں اتنی جرات نہ ہو کہ وہ قانون کو ہاتھ میں لے سکے۔ڈی پی او نے اس موقع پر ضلع بھر کے ایس ایچ اووز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہوائی فائرنگ ، اسلحہ کی نمائش اور خوف و ہراس کے خلاف زیرو ٹارلینس پالیسی اپنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں