79

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پولیس تھانہ سٹی جھنگ کی بڑی کاروائی ، ہنی ٹریپ کی وارداتوں میں ملوث گروہ سرغنہ سمیت 3 ملزمان گرفتار*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پولیس تھانہ سٹی جھنگ کی بڑی کاروائی ، ہنی ٹریپ کی وارداتوں میں ملوث گروہ سرغنہ سمیت 3 ملزمان گرفتار*۔ تفصیلات کے مطابق ہنی ٹریپ کی مختلف وارداتوں پر ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے ایس ایچ او تھانہ سٹی جھنگ اور تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے شب و روز سخت محنت کرکے ہنی ٹریپ کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ وقاص عرف وکی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان میں وقاص عرف وکی ، ذیشان اور خاتون رضیہ بی بی شامل میں ۔ میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزماں ہنی ٹریپ کی مختلف وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ وقاص عرف وکی سنگرا نے اسد نامی شہری کو ٹریپ کیا اور جسمانی تعلقات قائم کروا کر ایم ایل سی بنوایا اور بلیک میل کر کے اڑھائی لاکھ ہتھیا لئے۔ دوسری واردات میں ایک ستر سالہ یوسف نامی شہری کو ٹریپ کیا گیا، ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ ایک واردات میں زین علی کو ٹریپ کرکے بلوایا گیا اور مصطفی نامی شہری کے گھر رضیہ کو بھیج کر بعد میں ملزمان نے زین کی وڈیو بنائی اور ڈرا دھمکا کر تین لاکھ پچاس ہزار روپے ہتھیائے ۔ ایس پی انوسٹی گیشن کا مزید کہنا تھا کہ شہری کسی بھی اجنبی کی طرف سے موصول ہونے والے میسج یا فون کال سے دھوکہ میں نہ آئیں اور ایسی دوستی سے گریز کریں، ہنی ٹریپ میں ملوث گروہ کی گرفتاری پر ایس پی انوسٹی گیشن نے ایس ایچ او تھانہ سٹی جھنگ شاہد امیر اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں