48

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پولیس تھانہ موچی والا نے مقتول محمد رمضان کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پولیس تھانہ موچی والا نے مقتول محمد رمضان کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا* ملزمان سے آلہ قتل دو عدد پسٹل بھی برآمد کر لئے گئے۔ملزمان نے خاندانی رنجش کی بنا پر قتل کیا*تفصیلات کے مطابق مورخہ 17 جون عیدالاضحی کے دن چک نمبر 181ج ب علاقہ تھانہ موچی والا میں محمد رمضان کے قتل کا واقعہ پیش آیا۔ملزمان نے فائر پسٹل سے مقتول محمد رمضان کوقتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے،جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے احسان اللہ اور شمیم اختر مضروب ہوئے۔پولیس تھانہ موچی والا نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کاآغاز کیا۔ میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑکا کہنا تھا کہ مقتول کی بیٹی قراۃالعین کی مدعیت میں چار کس ملزمان کے خلاف تھانہ موچی والا میں مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔ڈی پی او محمد راشدہدایت نے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر نگرانی ، ڈی ایس پی صدر سرکل، ایس ایچ او تھانہ موچیو الااور تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔تفتیشی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاتے ہوئے، سخت محنت اور ہیومن انٹیلی جنس سے مقتول محمد رمضان کے قتل میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں فیصل حیات، محمد ابراہیم اور صدام حسین شامل ہیں جبکہ ملزم شوکت حیات ضمانت عبوری پر ہے۔ ملزمان سے آلہ قتل 2عدد پسٹل بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ وجہ عناد یہ کہ ملزمان نے خاندانی رنجش کی بنا پر محمد رمضان کو قتل کیا۔قتل کے مقدمہ میں سخت محنت سے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او تھانہ موچی والا اور تفتیشی افسران کو شاباش دیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں