68

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کا ڈسٹرکٹ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا۔ ری ویمپنگ کے جاری کام کا جائزہ لیا اور کام کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کئیں*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کا ڈسٹرکٹ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا۔ ری ویمپنگ کے جاری کام کا جائزہ لیا اور کام کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کئیں*۔ ڈپٹی کمشنر نے کنٹریکٹرز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ہسپتال کے ری ویمپنگ کے کام میں کوالٹی میٹیریل کے استعمال فوکس کریں۔ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے ہسپتال کے دیگر شعبوں کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا اور اسے مزید موثر بنانے کے احکامات جاری کیے۔ بعد ازاں ایم ایس نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے انتظامی و حفاظتی امور سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں