*جھنگ(جاوید اعوان سے) انجمن تاجران جھنگ سٹی کے صدر حاجی نذیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات،آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کی راہنمائی میں جھنگ پولیس نے عشرہ محرم الحرام میں مثالی انتظامات کو یقینی بنایا* ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امن و امان قائم رکھنے کیلئے بہترین انتظامات کیے گیے
ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں عشرہ محرم الحرام کے پر امن اختتام پر انتظامیہ و دیگر اداروں ،علماء اکرام، امن کمیٹی کے ممبران،سول سوسائٹی،میڈیا نے بھرپور کردار ادا کیا وہاں انجمن تاجران نے بھی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر امن و بھای چارہ اور یکایانیت کو فروغ دینے میں بھرپور کردار ادا کیا خاص طور پر محرم الحرام کے حوالے سے ضلع جھنگ ایک حساس ضلع ہے اور اس ضلع میں جھنگ سٹی کا علاقہ اور خصوصی طور پر سات محرم الحرام کا انتہای حساس جلوس جو کہ جھنگ کا سب سے بڑا اور پنجاب کا دوسرا بڑا جلوس ہے اپنی حساسیت کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے اس جلوس کی گذرگاہوں پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات تھے اس کے ساتھ تھانہ سٹی کے ایس ایچ او شاہد امیر قادری جو کہ ایک انتہای پروفیشنل اور دبنگ پولیس آفیسر ہیں کا کردار انتہای مثبت رہا عشرہ محرم الحرام کے دوران جس جاں فشانی سے انہوں نے اور ان کی ساری ٹیم اور ساتھ بلخصوص سیکورٹی انچارج تھانہ سٹی سبطین عمرانہ اور دیگر سیکورٹی کے اہلکاروں نے امن کمیٹی اور انجمن تاجران کے ساتھ مل کر ایک پیار محبت کی فضاء قایم کی وہ ایک مثالی کام تھا انجمن تاجران جھنگ سٹی ایس ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہد امیر قادری اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہے کہ جھنگ سٹی کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوے بہترین ٹیم ورک کے ساتھ پرامن عشرہ محرم الحرام گزارنے میں دن رات ایک کرتے ہوے مثالی کام کیا مزید انجمن تاجران جھنگ سٹی کے صدر حاجی نذیر کا کہنا تھا کہ انجمن تاجران جھنگ سٹی امن کمیٹی جھنگ سٹی ریسکیو 1122،میونسپل کمیٹی کے افسران و سٹاف، واپڈا،کنٹرول روم سٹاف،سول ڈیفنس،ریونیو و دیگر محکموں کے افسران و سٹاف کو ذمہ داری کے ساتھ ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینے پر بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ ہمارے شہر میں ہمیشہ امن کی فضاء برقرار رہے۔
66