*جھنگ دفتر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میں چند اہکاروں کی اجارہ داری۔ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی نوٹس لیں*
*جھنگ (جاوید اعوان سے) دفتر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھنگ میں چند اہکاروں کی اجارہ داری ھے کوئی قانونی کام بھی ان کی اجازت کے بغیر نہیں ھو سکتا۔ ڈی ایچ او بھی بے بس دیکھائی دیتے ہیں*
*تفصیلات کے مطابق شہری نے رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت چیف آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ کے ایک اہلکار کا ریکارڈ لینے کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ کو تحریری درخواست دی جو کہ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر جھنگ کو مارک کر دی کہ درخواست میں لکھا گیا سارا ریکارڈ شہری کو مہیا کر دیا جائے مگر عرصہ دراز گزرنے کے باوجود نہ ریکارڈ ملا اور نہ ہی درخواست ملی ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھنگ کے دفتر میں درخواست ردی کی ٹوکری کی نظر ھو گئی ھے ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھنگ کے دفتر میں چند اہلکاروں کا مکمل طور پر قبضہ ھے جن کی تفصیلات اکٹھی کی جارھی ہیں اور جلد انکے نام بھی منظر عام پر آ جائیں گے۔ان کی آشیرباد یا رضامندی کے بغیر کوئی قانونی کام بھی نہیں ھو سکتا۔ شہری نے میڈیا کی توسط سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ سے اپیل کی ہے کہ مجھے مانگا گیا ریکارڈ مہیا کیا جائے اور درخواست میں تاخیری حربے استعمال کرنے والے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کے دفتر کے اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے*
90