*جھنگ(جاوید اعوان سے)پولیس تھانہ شورکوٹ سٹی نے دوہرے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا*۔ ملزم سہیل عباس نے بہن کو طلاق دینے کی رنجش پر سابق بہنوئی سکندر حیات اور عرفان خان کوساتھی ملزم تقی شاہ کے ساتھ مل کر قتل کیا۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 22 جولائی کو موضع جلال پور علاقہ تھانہ شورکوٹ سٹی میں دوہرے قتل کا واقعہ پیش آیا۔ ملزمان سہیل عباس اور تقی شاہ فائر پسٹل سے سکندر حیات اور عرفان خان کو قتل جبکہ محمد جواد اور اظہر محمود کو شدید مضروب کر کے فرارہوگئے۔پولیس تھانہ شورکوٹ سٹی نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کاآغاز کیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا۔ میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ کی زیر نگرانی ڈی ایس پی شورکوٹ سرکل محمد حیات، ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی فیصل رزاق، تفتیشی اور آئی ٹی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی۔تفتیشی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاتے ہوئے سخت محنت اور ہیومن انٹیلی جنس سے مقتول سکندر حیات اور عرفان خان کے قتل میں ملوث ملزمان سہیل عباس اور تقی شاہ کو گرفتار کر لیا۔ وجہ عناد یہ کہ ملزم سہیل عباس نے آٹھ ماہ قبل بہن کو طلاق دینے کی رنجش پر سابق بہنوئی سکندر حیات اور عرفان خان کوساتھی ملزم تقی شاہ کے ساتھ مل کر قتل کیا۔ دوہرے قتل کے مقدمہ میں سخت محنت سے ملزمان کی گرفتاری پر تفتیشی افسران کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کرتے ہوئے ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا
68