96

*جھنگ(جاوید اعوان سے)انجمن آرائیاں ڈسٹرکٹ جھنگ کی جانب سے دوسری سالانہ پاکستان آزادی کانفرنس کا انعقاد صدر انجمن آرائیاں میاں ندیم افضل نے کہا کہ پاکستان کے خلاف اٹھنے والی آواز اور سازش کو کسی طور پر بھی برداشت نہیں کیا جائے گا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)انجمن آرائیاں ڈسٹرکٹ جھنگ کی جانب سے دوسری سالانہ پاکستان آزادی کانفرنس کا انعقاد صدر انجمن آرائیاں میاں ندیم افضل نے کہا کہ پاکستان کے خلاف اٹھنے والی آواز اور سازش کو کسی طور پر بھی برداشت نہیں کیا جائے گا*
انجمن آرائیاں ضلع جھنگ کی ایگزیکٹو باڈی کے اعزاز میں صدر مصالحتی کمیٹی انجمن آرائیاں چوہدری جاوید پہلوان نے دوسری سالانہ پاکستان آزادی کانفرنس و مینگو پارٹی کا انعقاد کیا جس میں چیئرمین چوہدری افتخار احمد، وائس چیئرمین چوہدری مقبول سردار، صدر انجمن آرائیاں میاں ندیم افضل، سرپرست اعلیٰ چوہدری سلطان محمود، سینیئر نائب صدر چوہدری امتیاز احمد موتی، نائب صدر چوہدری حق نواز، جنرل سیکرٹری شفیق فہد، چیف آرگنائزر چوہدری امتیاز حسین سمیت دیگر عہدیداران و ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی، کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا،اس موقع پر چیئرمین چوہدری افتخار احمد نے 14 اگست کی سیلیبریشن کے متعلق ایگزیکٹو ممبران سے مشاورت کی و دیگر ذاتی امور پر گفت و شنید کی گئی، وائس چیئرمین چوہدری مقبول سردار اور صدر انجمن آرائیاں ڈسٹرکٹ جھنگ میاں ندیم افضل نے کہا کہ پاکستان کی آزادی پر کسی بھی طرح کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا، پاکستان کے خلاف اٹھنے والی آواز اور سازش کو کسی طور پر بھی برداشت نہیں کیا جائے گا، کانفرنس کے اختتام پر چوہدری جاوید پہلوان نے انجمن آرائیاں ڈسٹرکٹ جھنگ کے تمام عہدیداران و ایگزیکٹو ممبران کی مینگو و دیگر فروٹس کے ساتھ تواضع کی۔ کانفرنس کے اختتام پر جوائنٹ سیکرٹری چوہدری حافط محمد شریف نے پاکستان کی سلامتی ایمان اتحاد اور تنظیم کے حوالے سے خصوصی دعا کروائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں