68

*جھنگ(جاوید اعوان سے)اساتذہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے چھ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)اساتذہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے چھ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد*
چناب کالج جھنگ میں اساتذہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے چھ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا۔ پرنسپل کالج ہذا لیفٹیننٹ کرنل (ر) اعظم مقبول صدیقی کی خصوصی دلچسپی اور کاوش کے نتیجے میں اساتذہ کی چھ روزہ تربیتی ورکشاپ دو مراحل میں منقسم تھی جس کے پہلے مرحلے میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے ماسٹر ٹرینرز حمید رشید ، اصحب فریاز احمد اور محترمہ اقراغفور نے تدریسی حکمت عملی ، کمرہ جماعت میں مئوثر انتظام کے اصول اور مختلف مضامین کے اضطراب پر قابو پانےپراساتذہ کی تربیت کی۔ جبکہ آخری تین دن یونیورسٹی آف ایجوکیشن فیصل آباد کے ماسٹر ٹرینراویس یوسف نے ایڈوانس سپوکن انگلش کے مختلف مراحل اور سبقی خاکہ تیار کرنے پر اساتذہ کو ٹریننگ دی۔ورکشاپ میں تمام ونگز کے ٹیچنگ سٹاف،سپورٹس سٹاف،وائس پرنسپل،ہیڈ ماسٹرز،ہیڈمسٹریسزاور فوکل پرسن نے شرکت کی ۔پرنسپل نے اساتذہ کی سالانہ تربیت کی اہمیت و ضرورت پر اظہار خیال کرتے ہوئے واضح کیا کہ زمانے کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کے لیے یہ ورکشاپ انتہائی اہمیت کی حامل اور ہمارے بہتر مستقبل کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ورکشاپ چناب کالج جھنگ کے سٹاف کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعمیر نو اور تنظیم نو میں معاون کردار ادا کرے گی اور ہم امید کرتے ہیں کہ تعلیم و تعلم کے اس ماحول و فضا کو اور نکھاریں گے۔ آخر میں پرنسپل نے ماسٹر ٹرینرز کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں