77

*جھنگ(جاوید اعوان سے)یوم شہدائے پولیس کے موقع پر جھنگ پولیس کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد، شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)یوم شہدائے پولیس کے موقع پر جھنگ پولیس کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد، شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا* تفصیلات کے مطابق یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر ،اے ایس پی فضل رحمان، افسران ریسکیو 1122 ، سول ڈیفینس اور شہدائے پولیس کی فیملیز کے ہمراہ یادگار شہداء پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے بلندی درجات کیلئے دعا کی ، اس موقع پر ریسکیو 1122 کی طرف سے یادگار شہداء پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔ ڈی پی او نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ شہداء کی قبور پر بھی حاضری دی ،شہداء کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور شجر کاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے گئے ۔ شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جھنگ پولیس کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ڈی پی او محمد راشد ہدایت ، ڈپٹی کمشنر محمد عمیر ، ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ ، اے ایس پی فضل الرحمن ، جملہ ڈی ایس پیز ، جملہ ایس ایچ اووز ، خفیہ اداروں کے ضلعی سربراہان، جملہ مسالک کے عمائدین ، ممبران امن کمیٹی ، چیئرمین سی پی ایل سی ، میڈیا نمائندگان ، انجمن تاجران ، علمائے کرام ، شہدائے پولیس کی فیملیز ، وکلاء ، پارلیمنٹیرنز ، طلبا اور پولیس افسران کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عمیر اور سول سوسائٹی کی طرف سے شہدائے پولیس کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ عظیم قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں ۔ آج کی تقریب کا مقصد شہریوں کی جان و مال، عزت و آبرو اور قیام امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور انکی فیملیز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ شہداء پولیس ہمارا سرمایہ اور فخر ہیں، انکی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ معاشرتی استحکام کیلئے قربان ہونے والے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے ویژن کے مطابق شہدائے پولیس کی فیملیز کی ترجیحی بنیادوں پر ویلفئر یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ تقریب میں ڈی پی او کی طرف سے شہداء کی فیملیز کو تحائف اور چیک پیش کئے گئے، اس موقع پر الائیڈ سکول کے طلباء اور طالبات نے یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے نغمے بھی پیش کئے۔ تقریب میں شہدائے پولیس کی یاد میں بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پولیس افسران اور جوانوں نے خون کے عطیات بھی دئیے ۔ پروگرام کے اختتام پر تقریب کے شرکاء کو کھانا پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں