*جھنگ(جاوید اعوان سے)ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال شور کوٹ ڈاکٹر اظہر کی ملی بھگت سپروائیزر ارشد ٹوبہ اور ایڈمن آفیسر سہیل انور کے چہرہ سے پردہ اٹھایا تو برا مان گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ میں بھتہ نہ ملنے پر مرد و خواتین سٹاف کو نوکری سے نکال دیا ذرائع*
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ میں ایم ایس کی ملی بھگت سے سپروایئزر ارشد ٹوبہ اور ایڈمن آفیسر سہیل انور نے بھتہ نہ ملنے پر خواتین مرد سٹاف کو نوکری سے نکال دیا ذرائع کے مطابق سپوایئزر اور ایڈمن آفیسر جن کو سیاسی پشت پناہی حاصل ھے عرصہ دراز سے سٹاف کو ملنے والی تنخواہوں سے ہر ماہ لاکھوں روپے کٹوتی کرتا اور باقی کی تنخوا سٹاف کو دے دیتا تھا حالانکہ سپروایئزر ارشد ٹوبہ کو سیکرٹری ہیلتھ نے ڈیوٹی کرنے سے روکا تھا لیکن ارشد ٹوبہ نے سیکرٹری ہیلتھ کے احکامات کو بھی نظر انداز کیا اور بھتہ خوری کرتا رہا کچھ مرد و خواتین سٹاف نے ارشد ٹوبہ کے خلاف چلنا چاہا اسکے خلاف اعلی حکام تک پہنچ گئے اور احتجاج کرنے لگے جب سپروایئزر ارشد ٹوبہ نے دیکھا کہ یہ سٹاف تو میرے چٹھے کھول دے گا تو اس نے انکو نوکری سے باہر نکلوا دیا متاثرہ خواتین مرد سٹاف کا کہنا ھے کہ سپروایئزر عرصہ دراز سے بھتہ خوری کرتا ہے ہر ماہ لاکھوں روپے ہڑپ کر جاتا ہے جب موقف کے لیے ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شور کوٹ ڈاکٹر اظہر نے کہا کہ ہسپتال میں سارے کام قانون کے مطابق ھو رھے ہیں کوئی کسی قسم کی بھتہ نہیں ھو رھی ھے نوکری سے نکالے گئے مرد و خواتین نے وزیر اعلیٰ پنجاب وزیر صحت سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ اور ڈپٹی کمشنر جھنگ سے مطالبہ کیا ھے کہ بھتہ خوری کرنے والے ارشد ٹوبہ اور سہیل انور کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے بھتہ خوری کرنے پر اسکو نوکری سے برخاست کیا جائے اور اعلی سطح پر انکوائری کا حکم دیا جائے اور ہماری نوکری بحال کی جائے
58