*اے وطن تو نے پکارا تو لہو کھول اٹھا ۔تیرے بیٹے تیرے جانباز چلے آئے ہیں*
*شورکوٹ( محمد عمران مانی) فڈز یوتھ الائنس تحصیل شورکوٹ ڈسٹرکٹ جھنگ کے زیر اہتمام باہو پارک شورکوٹ شہر میں جشن آزادی اور پاک فوج سے اظہار محبت میں ایک شاندار پروگرام کا اہتمام زیر قیادت بانی فڈز اسد فردوسی،صدر فڈز یوتھ الائنس تحصیل شورکوٹ محمد عمران مانی منعقد ہوا* جس میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ ریٹائرڈ اسفندیار ( ایس۔ڈی۔او بلدیہ شورکوٹ صغیر احمد نے شرکت کی۔
صدر فڈز یوتھ الائنس محمد عمران مانی کا کہنا تھا کے اس پروگرام کو کامیاب کروانے میں ۔دل سے شکر گزار ہوں ،جناب اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ ریٹائرڈ لیفٹینٹ اسفند یار ،ڈی۔ایس۔پی شورکوٹ مہر محمد حیات سرگانہ،ایس۔ایچ۔او شورکوٹ فیصل رزاق کاہلوں،( ایس۔ڈی۔او بلدیہ چوہدری صغیر)اور تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا کے جنکے تعاون سے اس پروگرام کو کامیاب بنانے ہمارے لیے ممکن ہوا۔
اور شورکوٹ کی عوام کا بھی جنہوں نے بھرپور انداز میں اس پروگرام میں شامل ہوکر رونق بخشی۔
دعا ہے اللہ پاک ہمارے ملک پاکستان کو تاقیامت سلامت رکھے،اور ہمارے اداروں کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے محفوظ رکھے۔اور ہماری افواج پاکستان کو ہمیشہ سربلند رکھے۔آمین ثم آمین یارب العالمین
محمد عمران مانی سوشل ورکر صدر فڈز یوتھ الائنس تحصیل شورکوٹ ڈسٹرکٹ جھنگ۔ان شاءاللہ مستقبل میں بھی ایسے کامیاب پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ہماری نوجوان نسل میں جو ٹیلنٹ چھپا ہے اور سامنے آسکے۔تمام بچوں نے خوب صورت انداز میں اپنے وطن عزیز پاکستان کے لیے اپنے انداز میں کلمات پڑھے۔ننھے بچے عبداللہ نے اپنی تقریر سے شرکائے محفل خون گرما دیا۔افواج پاکستان ملک وقوم کا فخر ہیں جو دن رات ہمارے سکون ملکی امن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔پنجاب پولیس کے جوان ملک میں امن قائم رکھنے کے لیے برسر پیکار ہیں۔