*جھنگ(جاوید اعوان سے)احسان الٰہی جنجوعہ سپریٹنڈنٹ (ایچ آر) ڈپٹی کمشنر آفس کرپشن کنگ نکلا.حاضری نہ لگوانے پر تحصیل آفس کے ریڈر کو کال کی۔ آڈیو کال لیک ۔ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں عوامی مطالبہ*
*جھنگ احسان الٰہی جنجوعہ سپریٹنڈنٹ (ایچ آر) ڈپٹی کمشنر آفس کرپشن کنگ نکلا.حاضری نہ لگوانے پر تحصیل آفس کے ریڈر کو کال کی۔ آڈیو کال لیک.تفصیلات کے مطابق احسان الٰہی جنجوعہ سپریٹنڈنٹ ایچ آر عرصہ دراز سے ڈپٹی کمشنر آفس میں تعینات ھے یہاں پر اس نے رشوت اور کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ھے ضلع بھر میں ڈپٹی کمشنر آفس کے ماتحت اہلکاروں کی جانوں کو عذاب میں ڈالا ھوا ھے ماتحت عملے کو ڈپٹی کمشنر کا نام لے لے کر ڈراتا رہتا ھے کہ آپکے خلاف درخواست ا گئی ھے ڈی سی نے اپ کو بلایا ھے اسی چکر میں اہلکاروں کو بلیک میل کر کے مال کماتا ھے اب تحصیل آفس کے ریڈر کو فون کال کر کے حاضری لگوانے کا کہہ رھا ھے موصوف کی یہ آڈیو کال لیک ھو گئی ھے جب موقف کے لیے احسان الٰہی جنجوعہ کو کال کی تو انکا نمبر بند تھا عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکریٹری پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر سے اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی انکوائری کا مطالبہ کیا ھے اور جب تک انکوائری مکمل نہیں ھوتی موصوف کو سیٹ سے ہٹا دیا جائے*
80