72

*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر شہریوں کے مسائل کا ان کی دہلیز پر ازالہ جاری ھے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر شہریوں کے مسائل کا ان کی دہلیز پر ازالہ جاری ھے*۔ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے یونین کونسل کوٹ لکھنانہ میں کھلی کچہری میں شہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔ تمام محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے بنیادی مرکز صحت کوٹ لکھنانہ کو 24 گھنٹے کھولنے کے سی او ہیلتھ کو احکامات جاری کئے۔کوٹ لکھنانہ میں ون ونڈو گورننس سنٹر بھی قائم ہوگا۔ویٹرنری ہسپتال،دفتر سیکرٹری یونین کونسل،ایگریکلچر ایڈوائزری آفس اور دیہی مرکز مال کے دفاتر کو فوری بہتر کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ محکمہ مال سے متعلقہ شکایات کے ازالے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر باقاعدہ دورہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں