281

*جھنگ(جاوید اعوان سے)میڈیکل سٹوروں پر ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر عطیہ نواز کے چھاپے متعدد میڈیکل سٹور سیل ذرائع*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)میڈیکل سٹوروں پر ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر عطیہ نواز کے چھاپے متعدد میڈیکل سٹور سیل ذرائع*.جھنگ کے میڈیکل سٹوروں پر ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر عطیہ نواز کے چھاپے متعدد میڈیکل سٹور سیل کر دیے تفصیلات کے مطابق عطیہ نواز ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر جھنگ نے ھمراہ محمد عرفان ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر شور کوٹ متعدد میڈیکل سٹوروں کو چیک کیا جن میں سے رحمت میڈیکل سٹور اور الحافظ میڈیکل سٹور چالان کر کے سیل کر دیا۔منشیات کی فروخت کے لیے بغیر فروخت کے خریداری کے ریکارڈ کے الحسنین میڈیکل سٹور اور السامی میڈیکل سٹور کا چالان کر دیا گیا۔ اس موقعے پر عطیہ نواز ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر جھنگ نے مالکان میڈیکل سٹورز کو پیغام دیا کہ سب اپنا اپنا قبلہ درست کر لیں میں غلط کام کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گی بے شک وہ کتنا ھی با اثر کیوں نہ ھو عوامی اور سماجی حلقوں نے عطیہ نواز ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر جھنگ کے اس قدم کو بہت سراہا ھے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں