*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر شہریوں کے مسائل کا ان کی دہلیز پر ازالہ جاری ھے*۔اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ اسفند یار نے یونین کونسل گھمن ماڑی میں کھلی کچہری میں شہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل کو فرداً فرداً سنا اور متعدد درخواستوں پر مقررہ وقت میں رپورٹس پیش کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے یہاں موجود ہیں۔مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے براہ راست درخواستوں کی سماعت کرکے ترجیحی بنیادوں پر ریلیف فراہم کررہے ہیں۔سائلین کی درخواستوں پر سو فیصد میرٹ کو یقینی بنایاجا رہا ہے۔
46