86

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ٹاسک فورس ٹیم کھیوہ نےماہ اگست میں 16بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر نہ صرف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کروائے بلکہ ساتھ بھاری جرمانے بھی کیے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ٹاسک فورس ٹیم کھیوہ نےماہ اگست میں 16بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر نہ صرف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کروائے بلکہ ساتھ بھاری جرمانے بھی کیے* تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر فیسکوفیصل آباد محمد عامر پنوں کے ویژن کے مطابق ایس ای فیسکو سرکل جھنگ شیخ مدثرعلی کے احکامات کی روشنی میں ایکسیئن فسٹ راؤ محمد انعام الحق کی ہدایات پرتبدیل ہونے والے ایس ڈی او محمد اسماعیل خالد قریشی کی سربراہی میں ٹاسک فورس ٹیم کے انچارج میٹر انسپکٹر و وائس چیئرمین سرکل جھنگ ہائیڈرو پاور یونین مہر صفدر نواز شاکر ڈب ٹیم ممبران محمد فاروق مہر محمد ارشد سمور نے کاروائیاں کرتے ہوئے ماہ اگست میں 16بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں دھرلیا جس میں 13گھریلو میٹرز تین ٹیوب ویلز ہیں کو پکڑ کرنہ صرف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کروا دیئے بلکہ تیس ہزار یونٹس کاسٹ ڈال کر خزانہ سرکار کو بہت بڑا مالی فائدہ دیا اس موقع پر ٹاسک فورس ٹیم کھیوہ کےانچارج میٹر انسپکٹر مہر صفدر نواز شاکر ڈب کاکہناتھاکہ ان شاللہ علاقہ سے بجلی چوری کاخاتمہ کرکےدم لیں گے ہم دن رات محنت کرکے جیسے کاروائیاں کر رھے ہیں اس میں کھیوہ سے ٹرانسفر ہونے والے ایس ڈی او محمد اسماعیل خالد قریشی رات کو ہمارے ساتھ ہوتےتھے جتنی محنت لگن سے ہم نے ان کی سربراہی میں اپنا فرض نبھایا ھے آئندہ ہم نئے تعینات ہونے والے ایس ڈی او فخرخان بلوچ کے ساتھ بھی محنت لگن اور پوری ایمانداری کے ساتھ اپنا فرض نبھائیں گے اور نئے آنے والےایس ڈی او فیسکو سب ڈویثرن کھیوہ فخر خان بلوچ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتےہیں اس موقع پر فیسکو سب ڈویثرن کھیوہ میں نئے تعینات ہونے والے ایس ڈی او فخر خان بلوچ نے میڈیا سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری تعیناتی یہاں افیسرز نے کی ھے میں اپنے آفیسرز کے اعتماد پر پورا اتروں گا کام کرنے آئےہیں پوری ایمانداری کے ساتھ کام کریں گے میرے دفتر کےدروازے سائلین کے لیے کھلےہیں جس کوبھی کوئی مسلہ ہو مجھے مل سکتا ہے میڈیا ٹیم جب دفتر پہنچی تو ریکوری ٹیم کے ساتھ میٹنگ جاری تھی ایس ڈی او فیسکو سب ڈویثرن کھیوہ فخر خان بلوچ نے کہاکہ میں کام کرنے والے ملازمین کو پسند کرتا ہوں اپنے کام کے ساتھ کوتاہی برتنے والے کومیں برداشت نہیں کرونگا مزید ایس ڈی او فیسکو سب ڈویثرن کھیوہ فخر خان بلوچ نے کہاکہ بجلی چوری کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے میں خود ٹاسک فورس ٹیم کے ساتھ جا کرریڈ کروں گا پہلے کی طرح میری ٹیم کاروائیوں میں ان شاللہ پہلی پوزیشن والی روایت کو برقرار رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں