89

*جھنگ(جاوید اعوان سے )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ھے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت تمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت پر سروس ڈیلیوری کے عمل کی موثر اور مسلسل مانیٹرنگ کی جا رھی ھے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ھے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت تمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت پر سروس ڈیلیوری کے عمل کی موثر اور مسلسل مانیٹرنگ کی جا رھی ھے* اس ضمن میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف عوام کو ان کی دہلیز پر بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کےلئے تمام دستیاب وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری کے دورہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت ہسپتال انتظامیہ ،سینئر ڈاکٹرز اور دیگرمحکمہ صحت کے افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری سمیت فارمیسی میں ادویات کی دستیابی، مریضوں کا ریکارڈ، صفائی ستھرائی اورہسپتال کی مشینری کی ورکنگ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیااورعلاج معالجہ کے سلسلہ میں آئے ہوئے مریضوں اور لواحقین سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔انہوں نے وارڑز میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی و دیگر سہولیات کے حوالے سے جائزہ لیا اور ڈاکٹرز و سٹاف کو پبلک سروس ڈیلیوری کے حوالے سے احکامات جاری کئے۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ محکمہ صحت کے افسران و ڈاکٹرز لوگوں کی صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کےلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ لوگوں کو صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت تمام ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی و دیگر تمام سروسز پرگہری نظر ہے۔ ہسپتالوں میں اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھنے اور مزید بہتری کے حوالے سے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوںتک پہنچنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں